کاروار:5/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)مہارشی والمیکی کی طرف سے تشکیل کردہ رامائن کے اچھے اخلاق کو اپنانا وقت کی ضرورت ہے ، والمیکی کی رامائن آج بھی اس کی اہمیت باقی رہنے کا اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے خیال ظاہرکیا۔
ضلع رنگ مندر میں منعقدہ مہارشی والمیکی جینتی پروگرام کا افتتاح کرنےکے بعدوہ خطاب کررہے تھے۔ڈی سی نے کہاکہ اچھوں میں خراب اور خراب میں اچھے صفات ہوتے ہیں جس کی بہترین مثال مہارشی والمیکی ہیں اور ان کی تشکیل کردہ رامائن کے مختلف کردار وں کے بہترین صفات ہم اپنی زندگی میں اپنانا ضروری ہے۔ رامائن سنسکرت میں تحریر کردہ ہے ، ہدایت کے راستے پر چلنے والوں کے لئے رامائن بہترین تصنیف ہونے کی بات کہی۔
دیویکر کامرس کالج کے موظف پرنسپال رام کرشنا گوندی نے مہارشی والمیکی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ابتداء میں والمیکی ڈکیتی بن کر عوام کو نقصان پہنچانے کاکام کرتاتھا ، نارد منی جیسی شخصیت سے متاثر ہوکر ذہن بدلا اور عوام کو ہدایت کی طرف بلانے رامائن کی تشکیل کرنے والے مہان شاعر ہے ۔ انسانی ذہن کی تبدیلی کے لئے والمیکی ایک مثالی شخصیت ہے۔
محکمہ سماج کلیا ن کے نائب ڈائرکٹر پرشوتم ایس نےا ستقبال کیا تو ضلع پنچایت ایگزکیٹیو آفیسر ایل چندرشیکھر نایک ، ایس پی ونایک پاٹل ، اے سی شیوانند کرالے، بلدیہ کمشنر یوگیشور، محکمہ کنڑا اور ثقافت کے رام کرشنانایک پروگرام میں شریک تھے۔ پروگرام کے آخر میں سال 2016-2017میں ایس ایس ایل سی اور پی یوسی میں زیادہ نمبرات حاصل کرنےو الے پسماندہ طبقے کے طلبا و طالبات کی تہنیت کی گئی ۔ اس کے بعد کلپنا کلا لوک ٹیم کی طرف سے مہا رشی والمیکی کی زندگی پر مشتمل رقص پیش کیا گیا۔
ضلع انتظامیہ ، ضلع پنچایت، محکمہ پسماندہ طبقات فلاح و بہبودی ، کاروار بلدیہ ، محکمہ کنڑا اور ثقافت کے اشتراک سے منائی گئی مہا رشی والمیکی جینتی کی مناسبت سے ان کی تصویر کے ساتھ جلوس نکالاگیا۔ جلوس ڈی سی دفتر کے صحن سے نکل کر کورٹ سرکل، سبھاش سرکل، سویتا ہوٹل سرکل سے ہوتے ہوئے ضلع رنگ مندر پہنچ کر جلسہ میں منتقل ہوگیا۔ مختلف اداروں، تنظیموں ، اسکولوں ، کالجوں کے طلبا و طالبات اور عوام جلوس میں شامل تھے۔